ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس لاہور میں کرونا وائرس کے حوالے سے ناقص انتظامات

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس لاہور میں کرونا وائرس کے حوالے سے ناقص ...

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس لاہور میں کرونا وائرس کے حوالے سے ناقص انتظامات،سیکڑوں سائلین دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر کام کروانے کے لئے دفاتر کے چکر لگاتے ہیں جن کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں،پنجاب بھر (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود روڑ پر چیکنگ کرنے والے اہلکاروں کو افسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،دوسری جانب پراپرٹی ٹیکس پروفیشنل ٹیکس لگژری ٹیکس اکھٹا کرنے کے لئے ٹیموں کی شکل میں بھیجنے کا انکشاف ہواہے اور ان کے لئے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باوجود زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے،جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب میں سرکاری دفاتر میں عوام کے داخلے پر 15روزکے لئے پابندی لگا دی گئی ہے اوردفعہ 144 بھی نافذ ہے لیکن اس کے باوجود اس کی خلاف ورزی جارہی ہےء مذکورہ دفاتر میں کوئی بھی حفاظتی انتظامات موجود نہیں،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ میں کرونا وائرس کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہ کرکے سیکڑوں سائلین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس

مزید : ملتان صفحہ آخر