لڑکی سے بداخلاقی‘ ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل کی عبوری ضمانت میں 21مارچ تک توسیع
ملتان (کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے اور قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے مقدمہ میں ملوث پولیس کانسٹیبل بلال کی عبوری ضمانت(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
میں وکلاء بحث کے لئے 21 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم بلال نے 26 فروری کو عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کی گئی تھی۔فاضل عدالت میں ملزم پولیس کانسٹیبل بلال نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ گلگشت نے خاتون (الف) کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اس نے لڑکی سے زیادتی کی اور قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے لئے بلیک میل کیا۔ جبکہ وہ بے گناہ ہے لیکن مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔
توسیع