کرونا وائرس سے بچاؤ،اقدامات کیلئے دائر درخواستوں پر فل بنچ تشکیل

کرونا وائرس سے بچاؤ،اقدامات کیلئے دائر درخواستوں پر فل بنچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے کے خلاف دائردرخواستوں کی مشترکہ سماعت کیلئے لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے 5رکنی فل بنچ تشکیل دے دیاہے،فل بنچ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدقاسم خان،(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہد جمیل خان اورجسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں،یہ بنچ آج 20مارچ کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔تاہم ایک نئی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر اس درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارتِ صحت سمیت32 اداروں کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات نہیں کئے، حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے وائرس ملک بھرمیں پھیل گیا، استدعاہے کہ تمام ایئرپورٹس، موٹر وے، ریلوے سٹیشنز، لاری اڈوں پر بغیر سکریننگ آمدورفت روکی جائے،درخواست میں مزید استدعاکی گئی ہے کہ ماسک، سینی ٹائزر،ٹمپریچر گنز کو زندگی بچانے والی آئٹمز میں شامل کیا جائے۔
فل بنچ تشکیل