سندھ کرونا وائرس ریلیف فنڈ، تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی(آئی این پی) سندھ میں کورونا وائرس کے ریلیف فنڈ کے پیش نظرتنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،اس کٹوٹی سے حاصل ہونے والی رقم کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس ریلیف فنڈ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)
کے لیے صوبائی وزرا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 16تک کے ملازمین کی تنخواہ سے 5فیصد، گریڈ 17سے گریڈ 20 تک کے افسران کی تنخواہ سے 10فیصد، گریڈ 21کی 25فیصد اور گریڈ 22کے افسران کی تنخواہوں سے 100 فیصد کٹوتی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی وزرا، معاونِ خصوصی اور مشیروں کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی جائے گی، کٹوتی مارچ 2020 کی تنخواہ میں سے کی جائے گی۔ اس کٹوٹی سے حاصل ہونے والی رقم کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی اور اس سے کورونا وائرس سے بچا، مریضوں کے علاج اورغریب متاثرین کی امداد کے لیے خرچ کی جائے گی۔
کٹوتی