گورنر پنجاب کا کرونا متاثرہ افراد کے خاندانوں کو فری راشن فراہمی کا اعلان

گورنر پنجاب کا کرونا متاثرہ افراد کے خاندانوں کو فری راشن فراہمی کا اعلان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری سرورنے صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ غریب افراد کی فیملیز کیلئے فری راشن کی فراہمی کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں بھی گور نر پنجاب کا کوروناکیخلاف جنگ جیتنے کے عزم کا اظہار جبکہ فلاحی تنظیم لاہور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے میاں احسن،انوار غنی اور گوہر اعجاز نے ”کرونا ایمر جنسی فنڈز“ کیلئے گور نر پنجاب کو 50ملین روپے کا عطیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گور نر ہاؤس میں چیف سیکرٹر ی پنجاب نے کرونا کے خلاف پنجاب بھر میں محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات اور مارکیٹوں کی بندش سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے بر یفنگ دی۔ اس موقع پر گور نر پنجاب نے کرونا ٹیلی میڈیسن ویب پورٹل 'موبائل ایپ اور کرونا ایمرجنسی فنڈز کے حوالے سے بتایا کہ اب تک 70ملین روپے سے زائد کے عطیات جمع ہو چکے ہیں جبکہ کرونا ٹیلی میڈیس ویب پورٹل میں اس وقت 200سے زائد ڈاکٹر زکام کر رہے ہیں اور میں روزانہ کی بنیادوں پر تمام معاملات کی خود نگرانی کر رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا سے متاثرہ غریب افراد کے خاندانوں کو مفت راش فراہم کر یں گے۔ راشن میں 20 کلو آ ٹا، 10 کلو چاول، 20لٹر دودھ، 10 کلو چینی 5کلو دالیں، چائے کے 5 ڈبے اور 2درجن صابن بھی شامل ہیں اور جب تک کرونا کے مر ض کے شکار افراد زیر علاج رہیں گے، ان کے خاندانوں کو فری راشن کی فر اہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اس نیک مقصد کیلئے فلاحی تنظیموں کے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ورک میں 40سے زائد این جی اوز مل کر کام کررہی ہیں اور ہم کرونا کے مر یضوں اور ان کے اہل خا نہ کو زیادہ سے زیادہ مفت سہولتوں کی فراہمی کیساتھ ساتھ طبی سہولتیں اور عوام کو کرونا کے بارے میں آگا ہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔

گور نر پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر