کرونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں‘ ڈاکٹر شاہینہ

کرونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں‘ ڈاکٹر شاہینہ

  



ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ کورونا وائرس(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

عالمی وبا ہے اور ایسی ان چاہی مصیبت ہے جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے مسلمان ممالک کو زیادہ بہتر رد عمل دینا چاہیے کیونکہ زندگی اور موت اللہ کی طرف سے ہے یہ ہمارا ایمان ہے اور صفائی ہمارا نصف ایمان ہے پاکستانیوں کو اور زیادہ باوقار رد عمل دینا ہے کیونکہ بابائے قوم قائد اعظم نے کہا تھا کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایہ نہیں کرتا ڈاکٹر شاہینہ نے یہ باتیں مختلف اساتذہ، علماء اور عوام کے وفود سے ملاقات میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لیے سب سے ضروری با ت احتیاطی تدابیر سے آگاہی اور ان پر عمل کرنا ہے۔ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہاتھ نہ ملائیں، فاصلہ رکھ کر بات کریں، نزلہ، زکام کی صورت میں ماسک کا استعمال کریں بار بار ہاتھ صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سنیٹائزر استعمال کریں اور حکومتی دیگر ہدایات پر سختی سے عمل کریں اللہ سے توبہ استغفار کریں، رحم طلب کریں انشاء اللہ جلد اس مصیبت سے چھٹکارہ مل جائے گا ان سے ملاقات کرنے والوں میں ابو بکر، ضیاء، اسلام، اکرام، خورشید، شفقت بلال، احسن و دیگر شامل تھے۔

شاہینہ نجیب کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر