ن لیگ پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ

ن لیگ پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن پنجاب کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تمام منحرف لیگی ارکان کے جوابات کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔ نشاط ڈاہا، اشرف انصاری اورغیاث الدین کیخلاف ریفرنس اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت ہوا جس میں کرونا وائرس سے متعلق حکومتی اقدامات(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

ناکافی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ حمزہ شہباز اوراحد چیمہ کیخلاف مبینہ انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ایڈوائزری کمیٹی نے نشاط ڈاہا، اشرف انصاری اورغیاث الدین کیخلاف ریفرنس اور قانونی چارہ جوئی اور دیگر منحرف ارکان کو ڈسپلنری کمیٹی میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ن لیگ کمیٹی کا اجلاس