جاپان کا پاکستان میں فروغ ٹیکسٹائل کیلئے 500ملین ین امداد کا اعلان

جاپان کا پاکستان میں فروغ ٹیکسٹائل کیلئے 500ملین ین امداد کا اعلان

  



اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جاپان نے پاکستان میں ٹیکسٹائل کی تعلیم کے فروغ کیلئے 500 ملین جاپانی ین کی امداد کا اعلان کردیا۔ جا پا نی حکومت کی جانب سے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 500 ملین جاپانی ین (تقریباً 700 ملین روپے) کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امداد کی فراہمی کے معاہدے پر جاپان کے پاکستان میں تعینات سفیر متسودا کونی نوری اور ا کنامک ڈویژن کے سیکرٹری سید پرویز عباس نے دستخط کیے۔خیال رہے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلیم فراہم کرتی ہے۔ جاپانی امداد کے ذریعے یونیورسٹی کو رنگ سپننگ مشین، الیکٹرانک فلیٹ نٹنگ مشین، کاربن فائبر رپیئر لومز اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے۔

جاپان امداد

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر