صوبہ کے 48سیشن اور 7سول ججز کے تبادلے

صوبہ کے 48سیشن اور 7سول ججز کے تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے 48 سیشن اور 7 سول ججز کے تبادلے کرنے کے احکامات جاری (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

کردیے ہیں۔ اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام کو ملتان سے چکوال تبدیل کردیا ہے جبکہ ان کی جگہ جج بینکنگ کورٹ نمبر 7 فیصل آباد رانا زاہد اقبال کو تعینات کردیا گیا ہے دریں اثناء پریزائڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ 9 طارق محمود باجوہ کو ملتان سے خانیوال جبکہ پریزائیڈنگ افیسر سپیشل کورٹ بینک پرویز اقبال سپرا کو ملتان سے لودھراں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔
ججز تبادلے