کرونا پر حکومت پوائنٹ سکورننگ کررہی ہے‘ شازیہ عابد

کرونا پر حکومت پوائنٹ سکورننگ کررہی ہے‘ شازیہ عابد

  



اوچ شریف (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی میڈیم شازیہ عابد نے کہا کہ کرونا وائرس پر حکومت پوائنٹ سکورننگ کرنے کی بجایے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرے۔اور عوام میں خوف و ہراس کی فضا قائم نہ کرے۔مہنگائی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے عوام کی زندگی عذاب بن چکی ھے۔پیپلزپارٹی پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک میں کٹھ(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

پتلی راج ختم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ اوچشریف کے دوران صوبائی ٹکٹ ھولڈر پی پی 293 ملک سبطین سرورخان ارائیں اور صوبائی راینما پیپلز لائرز فورم ملک عابد حسین ایڈووکیٹ کے ھمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی متضاد پالیسوں کی وجہ سے قوم اضطراب کا شکار ھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔صرف عوام کی توجہ دیگر اہم مسائل سے ہٹانے کے لیے افواہ ساز فیکٹریوں کو متحرک کر رکھا ھے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی ایام میں کرونا کے لیے ھنگامی اقدامات کر لیے جاتے تو اج اتنا بڑا لاک ڈاون نہ ھوتا۔

شازیہ عابد

مزید : ملتان صفحہ آخر