تمام سینیٹر ایک ماہ کی تنخواہ کرونا پر قابو پانے کیلئے عطیہ کردیں، چیئرمین سینیٹ

تمام سینیٹر ایک ماہ کی تنخواہ کرونا پر قابو پانے کیلئے عطیہ کردیں، چیئرمین ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تمام اراکین سینیٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کرو نا وائرس پر قابو پانے کے لئے عطیہ کر دیں،کرونا وائرس پر قابو پانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہوگا اور پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا،اراکین سینیٹ کے عطیہ سے کرو نا وائرس کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صفائی کا خیال رکھیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے،ایوان بالا اپنا تاریخی کردار ادا کرے گا،ہرمشکل وقت میں اراکین سینیٹ نے اپنا کردار کیا ہے،موجودہ صورتحال میں مزید ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔

سنجرانی

مزید : ملتان صفحہ آخر /صفحہ آخر