میپکو ٹیموں کی جنوبیپنجاب میں کارروائیاں ایک روز میں 128بجلی چوردھر لیے

میپکو ٹیموں کی جنوبیپنجاب میں کارروائیاں ایک روز میں 128بجلی چوردھر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 128بجلی چورپکڑلئے۔(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

ایک لاکھ21ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر20لا کھ روپے جرمانہ عائد۔6ایف آئی آرز درج۔18مارچ 2020?ء کو ملتان میں 24گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو26608یونٹس چوری کرنے پر620490 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 24 گھریلواورکمرشل صارفین کو21697یونٹس چوری کرنے پر247735روپے جرمانہ اور6مقدمات درج،وہاڑی میں 9گھریلو صارفین کو8668یونٹس چوری کرنے پر138397 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 9گھریلو صارفین کو12619یونٹس چوری کرنے پر268400روپے جرمانہ، ساہیوال میں 13 گھریلوصارفین کو9924یونٹس چوری کرنے پر160377روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 16 گھریلو اور کمرشل صارفین کو14169یونٹس چوری کرنے پر265700روپے جرمانہ،مظفر گڑھ میں 16گھریلواورکمرشل صارفین کو10868یونٹس چوری کرنے پر154938 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 8گھریلوصارفین کو3859یونٹس چوری کرنے پر 67411روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 12گھریلو صارفین کو13090یونٹس چوری کرنے پر187870 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
بجلی چور