کمشنر ڈیرہ نسیم صادق کا زائرین کیلئے کھانا تیار کرنے کی جگہ کا دورہ‘ معیار چیک کیا
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ایران کے زائرین کیلئے کھانا تیار کرنے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)
کی جگہ کا دورہ کیا اور زائرین کیلئے تیار کھانا کھا کر معیار چیک کیا.کمشنر نے صفائی کے علاوہ کچن کے ماحول کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر نے زائرین کیلئے تیار کھانا خود کھا کر چیک کیا۔کمشنر نے کہا کہ زائرین ہمارے مہمان ہیں۔حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا تیار کرکے دیا جائے۔چکی سے دیسی آٹا منگواکر روٹی تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناشتہ سمیت تین ٹائم میں بروقت کھانا فراہم کیا جائے چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دورہ