کوٹہ الاٹ نہیں ہوا نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹس نے سستے حج کے نام پر بکنگ شروع کردی

کوٹہ الاٹ نہیں ہوا نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹس نے سستے حج کے نام پر بکنگ شروع ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج 2020ء کیلئے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کو کوٹہ الاٹ نہیں ہوا۔نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹس نے سستے حج کے نام پر بکنگ شروع کرکے اندھیر نگری مچادی۔ملک بھر میں نئے حج سیکنڈل کی بازگشت، وزارت مذہبی امور اور ایف آئی اے خاموش۔نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ حاجی بک کرکے رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈر سے بھاری کمیشن وصول کرنے کیلئے بے تاب، نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ کو بکنگ سے روکنے کے وزارت مذہبی امور کے تمام دعوے دھرے رہ گئے، گزشتہ سال بھی نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ نے سستا حج پیکیج متعارف کراکر بڑے پیمانے پر بکنگ کی تھی اور حج آپریشن شروع ہونے سے پہلے مارکیٹ سے غائب ہوگئے تھے،بکنگ کرانیوالے پیسوں کی واپسی کیلئے آج تک خوار ہورہے ہیں۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی موثر روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹ میدان میں آگئے ہیں اور پوری طرح مارکیٹ میں لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں،سنجیدہ حلقوں نے وزارت مذہبی امور اور ایف آئی اے کو فوری ایکشن لینے اور مستقل بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بکنگ

مزید : صفحہ آخر