کرونا سے نمٹنے کیلئے بحیثیت قوم مل کر کام کرنا ہوگا،اعجاز عالم آگسٹین

کرونا سے نمٹنے کیلئے بحیثیت قوم مل کر کام کرنا ہوگا،اعجاز عالم آگسٹین

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب کے وزیر انسانی حقوق اعجا ز عالم آگسٹین نے کہاکہ بحیثیت قوم کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن والی صورتحال چل رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجہ بشارت سے ملاقات کے دوران کیا، ان کا مزید کہنا تھاکہ اقلیتوں کے لئے اپریل خاص مہینہ ہوتا ہے مگر صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہمیں کم سے کم اجتماعات،مختصر عبادات وغیرہ پر زور دینا ہوگا تاکہ صفائی و ستھرائی کے معاملات میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے جبکہ میل جول میں بھی احتیاط برتی جائے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام مذہبی عبادتگاہوں میں سیکیورٹی کے لئے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے، جبکہ ہر ضلع کی انتظامیہ کو گرجا گھروں وغیر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے واضح طور پر ہدایات جا ری کردی گئی ہیں تاکہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا سکے۔

اعجاز عالم آگسٹین

مزید : صفحہ آخر