جھنگ سے سیاسی سماجی شخصیا ت پاکستان مسلم لیگ میں شامل

جھنگ سے سیاسی سماجی شخصیا ت پاکستان مسلم لیگ میں شامل

  



لاہور(جنرل رپورٹر) جھنگ سے ریاض حسین عشرف سابق چیئرمین بیت المال کمیٹی جھنگ سابق ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی جھنگ، چوہدری محمد اکرام سابق ممبر ضلعی بیت المال کمیٹی و سابق کونسلرجھنگ،،محمد ممتاز خان لک سابق ناظم یونین کونسل لک بدھڑ جھنگ، مدثر شہزاد صدر مسلم لیگ ن یوتھ آفیئر موضع باغ جھنگ، حاجی مقبول احمد سابق کونسلر، چوہدری محمد اسماعیل تبسم سابق کونسلر، حاجی ملک شفقت اللہ زاہد سابق کونسلر، سید مداح حسین شاہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل جھنگ وسیکرٹری اطلاعات تحریک نفاذفقہ جعفریہ جھنگ،منظور حسین بھٹی جنرل سیکرٹری پاور لومز مزدوریونین جھنگ و نائب صدر ن لیگ یوتھ جھنگ،لیاقت علی سیکرٹری تعلقات عامہ ن لیگ تحصیل جھنگ،ڈاکٹر محمد صدیق سابق کونسلر،حاجی ممحد ممتاز خان سابق چیئرمین زکواۃ و عشرکمیٹی یونین کوسنل 25،مہر مبشر عباس تھراج ایڈووکیٹ جھنگ، حاجی محمد ہاشم ممبر چیمبرآف کامرس جھنگ،چوہردی محمد رفیق جھنگ،منظور حسین،حاجی ملک شفقت اللہ نے صدر مسلم لیگ قمر حیات کاٹھیہ سابق ایم پی اے کی قیادت میں مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر ریاض حسین عشرت سابق چیئرمین بیت المال کمیٹی و سابق ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی جھنگ نے کہا کہ میں بطور سابق چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی جھنگ و اکثریتی سابق ممبران پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی مدبرانہ صلاحیتوں اور عوام کیلئے ان کی تاریخی، انقلابی اور بے لوث خدمات ان کی شرافت، شجاعت ایمانداری پر غیر متزلزل اور ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کرتے ہیں س موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو احسان ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے چوہدری برادران کی قیادت میں عوامی فلاحی منصوبے کامیابی سے چلائے،سابقہ حکومتوں نے اتنے عوامی مسائل حل نہیں کیے جتنے پانچ سال میں مسلم لیگ ق نے حل کیئے۔ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی۔

مسلم لیگ میں شمولیت

مزید : صفحہ آخر