کورونا سے ڈرنے کی نہیں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،چودھری پرویزالٰہی

کورونا سے ڈرنے کی نہیں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،چودھری پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال خاص کر کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ علماء کرام خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، کورونا سے ڈرنے کی نہیں بلکہ اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، وبائی امراض کا مقابلہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ چودھری سلیم بریار نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا منصوبہ ہمارے دور حکومت میں شروع ہوا، شہبازشریف کی ناقص پالیسیوں کی بدولت جو منصوبہ 25 ارب روپے سے مکمل ہونا تھا اس کی لاگت تقریباً 100 ارب روپے تک پہنچ گئی، اس منصوبے کو مکمل کروانے کیلئے چودھری پرویزالٰہی نے اپنا اہم کردار ادا کیا جو کہ پنجاب اور خاص طور پر سیالکوٹ کے عوام کیلئے خوشی کی بات ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چودھری سلیم بریار نے کہا کہ عوام آج بھی ہمارے دور کے فلاحی کاموں کو یاد کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ عوام کی جماعت ہے اور ہماری عوامی و قومی خدمات سب کے سامنے ہیں، چودھری پرویزالٰہی نے عوامی مفاد کے منصوبوں کو ہمیشہ ترجیح دی ہے
چودھری پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -