بلوچستان سے کراچی داخل ہونیوالی مسافر بسوں کو واپس بھیج دیا گیا

بلوچستان سے کراچی داخل ہونیوالی مسافر بسوں کو واپس بھیج دیا گیا

  



اوتھل(این این آئی)بلوچستان کی مسافربسوں کو کراچی میں داخل ہونے سے روک دیا گیااورسندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں بلوچستان سے آنے والی مسافربسوں کو روک کر واپس بھیج دیا گیا، بلوچستان اور سندھ کی سرحدپر سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مسافروں کو شدید مشکلات وپریشانی کا سامنا،مسافربسوں کو کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرکراچی میں داخل ہونے سے روکا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے کراچی جانے والی مسافر بسوں کو موچکو پولیس کراچی نے موچکو کے مقام پر روک کرکراچی میں داخل ہونے سے روک دیا۔موچکو پولیس کا موقف ہے کہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت نے سختی سے احکامات جاری کئے ہیں کہ بلوچستان سے آنے والی مسافر بسوں کو کراچی میں داخل نہ ہونے دیا جائے موچکو پولیس کی جانب سے بلوچستان کی مسافر بسوں کو روکے جانے کے باعث بلوچستان اور سندھ کی سرحد پر سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس کے باعث بسوں میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرناپڑرہاہے گاڑیوں کی لمبی قطارلگنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، سندھ حکومت کے اس اقدام سے بلوچستان کی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے۔

بسیں روک لیں

مزید : صفحہ آخر