پی آئی اے کی 3فلائٹس کو دبئی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت میں تاخیر

پی آئی اے کی 3فلائٹس کو دبئی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت میں تاخیر

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان سے جانیوالی تین پروازوں کو دبئی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت میں تاخیر سے پروازیں 20تا45 منٹ فضا میں چکر کاٹتی رہیں،پی آئی اے انتظامیہ کی مداخلت پر پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور،اسلام آباد اور کراچی سے جانیوالی پی آئی اے کی تین پروازوں کو دبئی ایئرپورٹ حکام نے لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے پروا زیں بیس سے پینتالیس منٹ تک فضا میں چکر کاٹتی رہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی مداخلت کے بعد طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت ملی۔ ذرا ئع کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں دی تھی۔

لینڈنگ اجازت

مزید : صفحہ آخر