کرونا وائرس، اسلام آبادمیں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

کرونا وائرس، اسلام آبادمیں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

  



اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے 10 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق فارم ہاؤسز اور گھروں میں بھی شادی کے نام پر 10 سے زائد افراد اکھٹے نہیں ہوسکیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظرمعاشرتی دوری کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

مزید : صفحہ آخر