پنجاب بینک کے کسی بھی ملازم میں کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی،ترجمان

پنجاب بینک کے کسی بھی ملازم میں کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی،ترجمان

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)دی بینک آف پنجاب سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام افواہوں اور جھوٹی خبروں کی سختی سے ترید کرتا ہے اور واضح کیا جاتا ہے کہ بی او پی کی کسی برانچ یا دفتر کے کسی بھی ملازم میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔بینک آف پنجاب کیلئے اپنے ملازمین اور صارفین کا تحفظ سب زیادہ اہمیت کا حامل ہے اس معاملے میں بی او پی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات اور حفظان صحت کے اصولوں پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔ بی او پی اپنے ملازمین اور صارفین کے تحفظ کو ہر چیز سے زیادہ فوقیت دیتا ہے اسی لیے جو ملازمین خواہ معمولی نزلہ زکام کا شکار ہوں یا بیرون ملک کا سفرکر کے لوٹے ہوں انھیں چھٹی دی جاتی ہے۔ دی بینک آف پنجاب کی تمام برانچیں / دفاتر مکمل طور پرآپریشنل ہیں۔

پنجاب بینک

مزید : صفحہ آخر