مرنا ہے کیا،کرونا کے خاتمے تک”ڈیٹنگ ”بھی بند،سخت قوانین لاگو

مرنا ہے کیا،کرونا کے خاتمے تک”ڈیٹنگ ”بھی بند،سخت قوانین لاگو

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث ٹنڈر اور او کے کیوپڈ جیسی ڈیٹنگ ایپس نے بھی صارفین کیلئے قوانین سخت کر دیئے ہیں۔ اوکے کیوپڈ کمپنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہاہے کہ کرونا وائرس کے سبب یہ وقت ڈیٹ پر جانے کا نہیں ہے۔ڈیٹنگ ایپس کمپنیوں نے سخت قوانین نافذ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جا رہا ہے کہ ڈیٹنگ ایپس پر چیٹ کے دوران لڑکے اور لڑکیاں کرونا کا تمسخر اڑا رہے ہیں، اگر اب ایسا دیکھا گیا تو تمسخر اڑانے والوں کے اکاؤنٹس ہمیشہ کے لیے معطل کر دئیے جائینگے۔ٹنڈر سمیت دیگر ڈیٹنگ ایپس نے مؤقف اختیار کیا کہ سخت اقدامات طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق جاری کیے گئے ہیں جو بار بار ایک دوسرے سے قریبی تعلق قائم کرنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔دوسری جانب ایک امریکی مصنف میٹ اسٹالرنے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹنڈر اور دیگر ڈیٹنگ ایپس کو کرونا کے خطرے کے باعث بند کر دیا جائے تاکہ لوگ قریبی ملاقات کرنے سے بچ سکیں۔ جب تک کرونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا بذریعہ انٹرنیٹ بھی انجان لوگوں سے بات چیت ترک کی جائے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈیٹنگ بند

مزید : صفحہ آخر