کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے شعبہ ٹیلی میڈیسن کاافتتاح

کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے شعبہ ٹیلی میڈیسن کاافتتاح

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان کے پہلے شعبہ ٹیلی میڈیسن کاافتتاح کیا۔اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر خالد مسعودگوندل، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسر اسد اسلم خان، ڈاکٹرطاہرخلیل، پروفیسربلقیس شبیر، پروفیسر دل آویز، پروفیسراصغرنقی، پروفیسرراناارشد، پروفیسراعجازحسین، ڈاکٹرفوادکریم، طارق عرفان اورپروفیسرہارون حامدموجودتھے۔وائس چانسلرپروفیسرخالدمسعودگوندل نے شعبہ ٹیلی میڈیسن کے قیام میں بنیادی کرداراداکیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ شعبہ ٹیلی میڈیسن کوروناوائرس سے متعلق عوام کی رہنمائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرصرف دس گھنٹوں میں تیارہونے والااپنی نوعیت کامنفردشعبہ ہے۔ شعبہ ٹیلی میڈیسن میں بارہ پروفیسرزاوراسسٹنٹ پروفیسرزہمہ وقت مریضوں کوکوروناوائرس ودیگرطبی رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔پروفیسرزشعبہ ٹیلی میڈیسن میں روزانہ صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک عوام کی رہنمائی کریں گے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عوام شعبہ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے کوروناوائرس سمیت کسی بھی بیماری سے متعلق مفت مشورہ اورعلاج بارے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں اور عوام اپنے موبائل میں سکائپ کے ذریعے شعبہ ٹیلی میڈیسن سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام شعبہ ٹیلی میڈیسن کے پروفیسرزکے ذریعے میڈیسن، سرجری، پیڈیٹرک، آرتھوپیڈک، پلمونولوجی، ای این ٹی اورکارڈیالوجی کی سپیشلٹیزبارے مکمل رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے ہنگامی بنیادوں پربہترین اورپاکستان کاپہلاشعبہ ٹیلی میڈیسن قائم کرنے پروائس چانسلرپروفیسرخالدمسعودگوندل کوشاباش دی۔

شعبہ ٹیلی میڈیسن

مزید : صفحہ آخر