کرونا وائرس، وفاق نے گلگت بلتستان کوایک ہزار حفاظتی کٹس فراہم کردیں

کرونا وائرس، وفاق نے گلگت بلتستان کوایک ہزار حفاظتی کٹس فراہم کردیں

  



گلگت(آئی این پی) کروناوائرس سے لڑنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت نے وفاق کی مدد سے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کو کرونا کے خلاف مدد فراہم کر دی۔ گلگت بلتستان کو ایک ہزار حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں، گلگت بلتستان حکومت کو 17تھرموگنز اور 781 وی ٹی ایم بھی فراہم کی گئی ہیں،وفاق کی جانب سے فراہم کی گئی مدد میں 350کرونا ٹیسٹ کے لیے کٹس بھی شامل ہیں، جبکہ گلگت بلتستان کو حفاظتی سامان اور آلات این آئی ایچ نے فراہم کیے۔

گلگت بلتستان

مزید : صفحہ آخر