چیئرمین ہیلتھ کیئرکمیشن پنجاب کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

چیئرمین ہیلتھ کیئرکمیشن پنجاب کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ہیلتھ کیئرکمیشن پنجاب کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے قمر شہزاد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیا رکیا گیا کہ چک جھمرہ کے ڈاکٹرز نے مریض کا آپریشن کرنے سے قبل 50ہزار روپے طلب کئے،ڈاکٹر زاہد اور ڈاکٹر ذاکر نے آپریشن کرنے سے قبل 50ہزار مانگے، ڈاکٹروں کی بے حسی کی وجہ سے مریض انتقال کر گیا، درخواست گزار کی جانب سے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا جس پر عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کے لئے چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کو بھجوا دی تاہم عدالت کے 10 مارچ 2020 ء کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی دادرسی کی جا رہی ہے اور نہ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،استدعا ہے کہ چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -