پاکستان نے سستی کرونا ٹیسٹ کٹ تیار کر لی، ایک گھنٹے میں نتیجہ

پاکستان نے سستی کرونا ٹیسٹ کٹ تیار کر لی، ایک گھنٹے میں نتیجہ

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے سستی کرونا ٹیسٹ کٹ تیار کرلی ہے جو دو ہفتوں میں دستیاب ہوگی اور اس کی مدد سے ایک گھنٹے میں نتائج سامنے آجائیں گے۔حکام کے مطابق کرونا کی ٹیسٹ کٹس مارکیٹ میں سستی قیمت پر دستیاب ہوں گی اور یہ خودانحصاری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ پاکستانی کٹ سے ایک گھنٹے میں ٹیسٹ کے نتائج معلوم ہو سکیں گے۔دوسری جانب حکومت بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جو چین سمیت 3 بڑے ممالک سے درآمد کیے جائیں گے۔ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، تھرمل اسکینرزاور دیگر آلات درآمدکرنے کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرزاوراسکینرز باہر سے منگوائے جارہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ سانس کی بیماری کیلئے بڑے پیمانے پرسی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں جبکہ 2روزمیں چین سے 25 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی۔

کرونا کٹ

مزید : صفحہ اول