وفاق کا کورونا سے نمٹنے کیلئے 9ارب روپے کا ایمرجنسی پیکیج

  وفاق کا کورونا سے نمٹنے کیلئے 9ارب روپے کا ایمرجنسی پیکیج

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر (9 ارب روپے سے زائد) کے ایمرجنسی پیکیج کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور تقریباً 60 کروڑ ڈالر کے ایمرجنسی پیکج کو حتمی شکل دے رہی ہے۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے مختص فنڈ پورے ملک میں استعمال ہوگا جب کہ اس کے علاوہ ایشائی ترقی بینک کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے ساڑھے 7 ارب روپے بھی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو دیے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ این ڈی ایم اے کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فنانس ڈویڑن کی جانب سے پہلے ہی فنڈ جاری کیا جاچکا ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چین نے کورونا سے نمٹنے کیلیے 40 لاکھ ڈالر کی گرانٹ جاری کی ہے جس پر ہم چین کے شکر گذار ہیں۔حماد اظہر کے مطابق چین نے 3 لاکھ میڈیکل فیس ماسک،10 وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان بھی مہیا کیا گیا ہے، جبکہ چین نے مزید وینٹی لیٹرز بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایمرجنسی پیکیج

مزید : صفحہ اول