حکومت کا بڑے پیمانے پرمیڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا بڑے پیمانے پرمیڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کرونا وائرس،حکومت نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چائنہ سمیت 3 بڑے ممالک سے کرونا ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز، تھرمل سکینرز اور دیگر میڈیکل آلات امپورٹ کرنے کا آرڈر دے دیا گیا۔ ذرائع این ڈی ایم اے نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹیلیٹرز، سکینرز منگوائے جا رہے ہیں، سامان کی ترسیل 3 مراحل میں ہونی ہے۔ ذرائع کے مطابق کرونا کے مریضوں کیلیے سانس کی بیماری کیلیے بڑے پیمانے پر سی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں،اگلے دنوں میں چائنہ سے 25 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹیلیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جاے گی،امپورٹ ہونے والا سامان چاروں صوبائی حکومتوں اور آرمد فورسز کو دیا جاے گا۔تفتان، خیبر اور چمن بارڈر پر فوری طور پر معیاری قرنطینہ سینیٹرز کے قیام کا فیصلہ کرلیاگیا،رواں ہفتے ہی کراچی لاہور اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر بھی آئیسولیشن سنٹرز بنائے جائیں گے،ان تمام قرنطینہ سنٹرز پر بیرون ملک سے آنے والے مشکوک افراد کیلیے الگ کمرہ،واش روم اور کھانے کا انتظام ہو گا۔
میڈیکل آلات

مزید :

صفحہ اول -