کرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد، عوامی شکایات قابل تشویش: شہباز شریف

کرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد، عوامی شکایات قابل تشویش: شہباز شریف

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا سے2افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں،اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کرونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے اور عوامی شکایات کی صورتحال پر سخت تشویش ہے،کرونا کے ٹیسٹ کے مہنگے ہونے کی عوامی شکایات کا نوٹس لیا جائے،وفاق، صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر عوام کو ٹیسٹ اور علاج کی رہنمائی کیلئے اشتہارات چلائے جائیں،ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی حفاظت کیلئے حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے،حکومت میڈیا کو چھوڑ کر زمین پر عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے۔

شہباز شریف

مزید : صفحہ اول