کرونا کیخلاف کلو روکین کا استعمال، صدر ٹرمپ نے منظوری دیدی

کرونا کیخلاف کلو روکین کا استعمال، صدر ٹرمپ نے منظوری دیدی

  



واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے ملیریا سے لڑنیوالی دوا کلوروکین کا استعمال ہوگا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہم اس دوا کو جلد مہیا کریں گے اور اس میں ایف ڈی اے (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن)کا بڑا کردار ہے۔ کلور و کین کے استعمال کیلئے ایف ڈی اے کو منظوری مل گئی ہے اور اب مہینوں کے بجائے یہ جلد دستیاب ہوگی۔ ٹرمپ نے کہا یہ دوا ڈاکٹر کے نسخے پر ہی دی جائے گی۔ دنیا کو چین کی وجہ سے بڑی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔بہت بہتر ہوتا اگر ہمیں اس کا کچھ مہینوں پہلے پتہ چل جاتا۔کرونا کو چین کے اس ایک علاقے تک محدود کر لیا جاتا جہاں سے یہ پھیلنا شروع ہوا۔کرونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں متعدد ہلاکتیں ہو رہی ہیں وہیں کروڑوں افراد کے بیروزگار ہونے کا بھی خطرہ ہے۔قبل ازیں اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)نے کہا ہے کرونا وائرس سے دنیا بھر میں بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور اڑھائی کروڑ مزید افراد بیروزگار ہوں گے۔ایک نئی تحقیق میں آئی ایل او نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس سے پیدا ہونیوالے معاشی بحران سے لیبر مارکیٹ پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ دنیا کو بیروزگاری اور جزوی ملازمتوں میں اضافے کیلئے تیار ہونا چاہیے۔ انتہا ئی ساز گار منظر نامے کی صورت میں بھی کم از کم 53لاکھ لوگ بیروزگار ہوں گے۔ دوسری صورت میں دو کروڑ 47 لاکھ بیروزگار ہوں گے جو 2019کے رجسٹرڈ 18کروڑ 80لاکھ بیروزگاروں کے علاوہ ہوں گے۔

کلوروکین

مزید : صفحہ اول