پائلٹس کی حاضری دماغی، دوطیارے حادثے سے بچ گئے، سول ایوی ایشن نے تحقیقات کا حکم دیدیا

پائلٹس کی حاضری دماغی، دوطیارے حادثے سے بچ گئے، سول ایوی ایشن نے تحقیقات کا ...

  



کراچی(آئی این پی) فضا میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئے، دو نوں پائلٹس نے حاضر دما غی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچایا، ڈی جی سی اے اے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 2طیا رے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، ایئر ٹریفک کنٹرولر کے سسٹم میں اچانک خرابی کے باعث پی آئی اے کے دونوں طیارے فضامیں آمنے سامنے آگئے تاہم ائر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹس کو کمونیکیشن ریڈ وائر لیس کے ذریعے آگاہ کیا۔ دونوں پائلٹس نے حاضر دما غی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچالیا، پی آئی اے کی پر واز پی کے 352 کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی جبکہ دوسری پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کی جانب گامزن تھی۔ دونوں طیارے ساؤتھ ریجن چیراٹ کوہاٹ کے اوپر سے گزر رہے تھے، کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز لینڈ نگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہی تھی اور طیارہ 26 ہزار فٹ بلندی پر تھا جبکہ پی آئی اے کی لندن جانے والی پر واز 15000 فٹ بلندی پر تھی۔ دونوں طیاروں کے درمیان پانچ سے چھ ناٹیکل میل کا فاصلہ رہ گیا تھا، طیارے میں موجود ٹیکاس سسٹم فعال ہوگیا اور طیاروں کو آپس میں تصادم سے بچالیا گیا۔پی آئی اے کا ایک کپتا ن اپنے جہاز کو تیزی نیچے کی طر ف لے گیا جبکہ دوسرا کپتا ن اپنے طیارے کو تیزی سے بلندی پر لے گیا تھا۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے واقعے کا نو ٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے باضابطہ ٹیلکس بھی جاری کردیا۔

پائلٹس/حاضر دماغی

مزید : صفحہ اول