سرکاری ملازم شادی شدہ خواتین کو دفترحاضری سے استثنیٰ

سرکاری ملازم شادی شدہ خواتین کو دفترحاضری سے استثنیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر پبلک ڈیلنگ سے متعلقہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاترز کو دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، تمام اہم افسروں کی نشاندہی اور ان کی کام پر حاضری یقینی بنانے کا حکم،50 سالہ یا زائد عمر کے افسر و اہلکاروں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جبکہ شادی شدہ خواتین ملازمین کو بھی دفتر حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں کے وفاتر کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکلر میں بخار اور زکام میں مبتلا ملازمین کو دفتر آنے سے منع کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے شہر میں سرکاری و غیر سرکاری ڈے کیئر سینٹرز، بیوٹی سیلون، جمز اور کلبوں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کردی، پراپرٹی دفاتر بھی بند کرنے کا کہاگیاہے۔ فیصلے کے تحت نادرا،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت دیگر تمام ایسے شعبہ جات جہاں لوگوں کی براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے دو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا جبکہ وفاقی سیکرٹریز کی سطح کے افسروں کو فاصلہ رکھنے کی پالیسی کے تحت میل جول کم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
استثنیٰ

مزید :

صفحہ اول -