ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے خود کو قرنطینہ کر لیا

  ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے خود کو قرنطینہ کر لیا

  



کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) قریبی دوست میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ انہوں نے اپنے قریبی دوست کو کرونا وائرس کے بعد کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ اسی لیے میں نے 14 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو دوسرے میں وائرس پھیلنے کے امکانات کم ہوں گے۔ اسی لیے میں اپنے گھر میں ہوں، میں باہر نہیں جا رہا اور نہ ہی لوگوں سے مل رہا ہوں جبکہ کسی دوست کے ساتھ ہاتھ بھی نہیں ملا رہا۔ البتہ میرے لیے قرنطینہ میں جانا مشکل نہیں ہے۔

مہاتیر محمد

مزید : صفحہ اول