رسہ کشی بند کی جائے،پانی اب بھی پلوں کے اوپر سے نہیں گزرا: سعد رفیق

رسہ کشی بند کی جائے،پانی اب بھی پلوں کے اوپر سے نہیں گزرا: سعد رفیق

  



لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانی اب بھی پلوں کے اوپر سے نہیں گزرا رسہ کشی بند کریں،مسلسل مکالمہ ہی قومی مسائل کا واحد حل اور ترقی کا راستہ ہے،کیمپ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 16ماہ ایک تنگ و تاریک سیل میں گزارے لیکن جذبہ مانند نہیں پڑا،پہلے بھی نوازشریف کے دائیں کھڑے رہے اب بھی استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، دھونس اور بہتان سے کام نہیں چل سکتا،میرے ساتھیوں کو ٹارچر کیا گیا،تکلیفیں دی گئیں، ہم نے ان کے خلاف انتقام نہیں لینا کیونکہ پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا، سازش کرنے والے بتائیں کہ پاکستان آگے گیا یا پیچھے،نیب کو ختم ہونا ہو گا، نیب اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اس جمہوری نظام میں بھی آمر کا بنایا گیا قانون موجود ہے، نیب کو ہمیشہ سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیاگیا۔

خواجہ سعد رفیق

مزید : صفحہ اول