کرونا وائرس کیخلاف ہر سطح پر لڑنے کی ضرورت ہے، مریم نواز

      کرونا وائرس کیخلاف ہر سطح پر لڑنے کی ضرورت ہے، مریم نواز

  



لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف ہر سطح پر لڑنے کی ضرورت ہے، ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ،کرونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر سخت تشویش ہے،حکومت میڈیا کو چھوڑ کر زمین پر عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے،انہوں نے کہا کہ وفاق، صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر عوام کو ٹیسٹ اور علاج کیلئے اشتہاری مہم چلائی جائے،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آزمائش کی گھڑی میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے، ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرنے کے کیساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرنی چاہیے، پاکستان کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے، کرونا وائرس حقیقت میں انسانیت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول