انسدادکورونا اقدامات ناکافی،وزیراعظم نے قوم کو دھوکے میں رکھا

انسدادکورونا اقدامات ناکافی،وزیراعظم نے قوم کو دھوکے میں رکھا

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے حکومت نے کورونا وائرس کی بروقت روک تھام کیلئے جو ا قد ا مات کئے جانے چاہئے تھے وہ نہیں کئے جس کی وجہ سے وائرس کو مزید پھیلنے کا موقع ملا،وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں بھی کورونا وائرس جیسے اہم قومی نوعیت کے مسئلے پر قوم کو دھوکے میں رکھا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کیخلاف کئے جانیوالے اقدامات ناکافی ہیں، ان سے کوئی بھی مطمئن نہیں۔ حکومتی نااہلی اور کور و نا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔ اندرون اور بیرون ممالک فضائی آپریشن بری طرح متاثر، سٹاک مارکیٹ ہفتے میں کئی بار کریش ہوچکی،ابھی تک قرنطینہ سینٹر ز کا قیام نہ ہونا حکومت کی بڑی نااہلی ہے۔

مخدوم احمد محمود

مزید : صفحہ اول