ہر بحران کی طرح کرونا پر بھی پی ٹی آئی حکومت کا رد عمل تاخیرکا شکار

ہر بحران کی طرح کرونا پر بھی پی ٹی آئی حکومت کا رد عمل تاخیرکا شکار

  



پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے ہر قومی بحران میں پی ٹی آئی حکومت کا تاخیر سے رد عمل آیا، وفاقی حکومت سر حد وں پر صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہی،کورونا وائرس کی بارڈرز پر صحیح اسکریننگ نہیں کی گئی،لوگوں کو بارڈرز پر ٹھہرانے کیلئے ہنگامی اقد ا مات کی ضرورت تھی جو نہیں کئے گئے،وفاقی حکومت نے تفتان بارڈر پر تاخیر سے حکمت عملی بنائی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا واپس آنیوالے زائرین کیلئے بدترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ لوگوں کوکھلے آسمان تلے رکھا گیا ہے۔ تفتان بارڈر پر بدانتظامی کی گئی ثابت ہو گیا حکومت ایک نالائقوں کا ٹولہ ہے، قیادت کا بحرانوں میں ہی پتہ چلتا ہے،ضرروت اس بات کی ہے حکومت پار لیما نی لیڈرز کو بلائے اور ان کو اب تک کے حکومتی انتظامات سے آگاہ کرے۔

راجہ ظفر الحق

مزید : صفحہ اول