اقدامات تو دور کی بات، کورونا وباء کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے

اقدامات تو دور کی بات، کورونا وباء کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے

  



اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضرروی تھاکہ جن ممالک میں اس کے پھیلنے کی خبر یں آرہی تھیں وہاں سے آنیو الے مسافروں کی اچھی طرح سے سکریننگ کی جاتی، اس حوالے سے معزز سپریم کورٹ نے جو فرمایا ہے وہ در ست ہے اگر قومی ایئر لائن والے متاثرہ مسافروں کی ایئرپورٹ پر ہی اچھی طرح سے سکرنینگ کرتے تووائرس کوپھیلنے کا موقع نہ ملتا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نامناسب حکومتی انتظامات کی وجہ سے ہی وائرس پاکستان میں داخل ہوا اور اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

میاں افتخار

مزید : صفحہ اول