کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت نے بروقت مناسب اقدامات کئے

      کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت نے بروقت مناسب اقدامات کئے

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کورونا وائرس کی بروقت روک تھام کیلئے حکومت نے انتظامات کر لئے تھے، وزیراعظم عمران خان خود اس حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں، وہ اس سلسلے میں اپنی قوم سے بھی خطاب کر چکے ہیں، لہٰذا قوم کو وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں البتہ عوام الناس حکومت سے تعاون کریں اور اس حوالے سے حکو مت نے جو اقدامات کئے ہیں ان پر فوری عمل کریں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکو ر ونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت اپنے تمام تر وسائل کو برؤے کار لا رہی ہے اب تک جو جو چیزیں بند کرنے کااعلان کیا گیا وہ حکومت کی طرف سے احتیا طی تدابیر کی ہی ایک حکمت عملی ہے،اب عوام کو چاہئے وہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز اور حکومتی سطح پر جاری ہونیوالی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،جلد ہی حکومت اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی۔اپوزیشن صرف تنقید برائے تنقید پر ہی عمل پیرا ہے۔

صداقت عباسی

مزید : صفحہ اول