جعلی سینیٹا ئزر ز بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، تیارمال ضبط، ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم

جعلی سینیٹا ئزر ز بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، تیارمال ضبط، ڈی سی آفس میں ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران متحرک ہیں۔ جعلی ہینڈ سینٹائذر بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا اور 17000 سینٹائذر بنانے کا مواد قبضے میں لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں تیار شدہ مال ضبط کر لیا گیا۔ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سگیاں کے مقام پر کی۔۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں مختلف محکموں (ایم سی ایل، پولیس اور ریسکیو) سے تعلق رکھنے والے ملازمین 03 شفٹوں میں ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے اورپہلی شفٹ صبح 08 بجے سے شروع ہو کر دوپہر 03 بجے تک، دوسری شفٹ دوپہر 03 بجے سے شروع ہو کر رات 10 بجے تک، جبکہ تیسری شفٹ رات 10 بجے سے شروع ہو کر اگلی صبح 08 بجے تک جاری رہے گی۔ڈی سی نے کہا کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بذریعہ فون کال۔042 99210630۔042 99214191 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور کی خصوصی درخواست پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 30 سے زائد ورکرز اور00 3 سپر وائزر کرونا وائرس کے حوالے سے قائم کردہ قرنطینہ سینٹر پر تعینات کئے گئے۔شہریوں کی سہولت اور کرونا وائرس سے بچاؤکے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز قر نطینہ سینٹر پر صفائی ستھرائی پر معمور رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1