پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے دفاتر میں عوام کا داخلہ بند

  پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے دفاتر میں عوام کا داخلہ بند

  



لاہور(پ ر)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے دفاتر میں عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں دفاتر میں ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکار کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب ورکرزویلفیئر بورڈ کے متعلقہ امور کے سلسلہ میں عوام کی سہولت کیلئے خصوصی آن لائن ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ شہری گھر بیٹھے لینڈ لائن نمبرز 042-99260242, 042-99260249 اور موبائل نمبر 0310-1602601 پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1