پی ایچ اے نے تمام پارک اور دفاتر بند کر دیے

پی ایچ اے نے تمام پارک اور دفاتر بند کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہر میں واقع تمام پارکوں اور دفاتر کو بند کردیا ہے۔پارکوں اور دفاتر کو کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کی صحت اور کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ حالات معمول پر آنے کے بعد عارضی طور پر بند کئے گئے پارکوں اور دفاتر کو شہریوں اور سائلین کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پی ایچ اے دفاتر کے باہر شہریوں اور سائلین کی سہولت کیلئے افسران کے نمبر آویزاں کردیئے گئے ہیں۔