علامہ ناصر مدنی پر اغواء کے بعد تشدد قابل مذمت ہے،اسعد عبید

  علامہ ناصر مدنی پر اغواء کے بعد تشدد قابل مذمت ہے،اسعد عبید

  



لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر نائب صدر حافظ اسعد عبید نے ملک کے نامور عوامی خطیب علامہ ناصر مدنی پر بہیمانہ ظلم و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم دین کے ساتھ انسانیت سوز سلوک انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت حکومت اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے،دینی و مذہبی حلقوں اور عوام میں غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر مدنی اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے عوام و خواص میں انتہائی مقبول، تمام مسالک کے نزدیک قابل احترام اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں ان کے ساتھ اس قسم کا سلوک حکومت اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کو عبرتناک سزا دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1