سگریٹ نوشوں پر کورونا وائرس جلد اثر کرتا ہے

  سگریٹ نوشوں پر کورونا وائرس جلد اثر کرتا ہے

  



(جنرل رپورٹر) سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے لئے بری خبر، سگریٹ نوشی کے شوقین افراد پر کورونا جلدی اثر کر سکتا ہے۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سگریٹ پینے والوں کو کورونا سے زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے، عام افراد کی نسبت سگریٹ نوشوں کو کورونا زیادہ متاثر کرنے لگا ہے۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 سے 15 فیصد سگریٹ نوش وائرس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1