زائد قیمتیں وصول کرنے والے 13دکاندار گرفتار

زائد قیمتیں وصول کرنے والے 13دکاندار گرفتار

  



لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 378 مقامات کو چیک کیا گیا اور45 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور65 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ02 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1