حکومت کورونا سے نمٹنے کے لئے متحرک ہے،شہریار اعوان
لاہور(سٹی رپورٹر) عوام کو پریشان ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے،وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پنجاب کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اس ملک کے عوام کے لیے خاطر خواہ انتظامات کر رہے ہیں۔یہ بات تحریک انصاف پی پی 150یو سی 49 کے رہنماء شہریار اعوان نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پوری طرح سے اس وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ عوام بھی حکومت کا ساتھ دے اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اس کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے لیکن بہت جلد عوام کی بہتری کی جانب گامزن ہو جائے گا۔اس کے لیے عمران خان اور ان کی کابینہ دن رات ایک کیئے ہوئے ہے۔