قوم کو کرونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا،شہزاد چوہان

قوم کو کرونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا،شہزاد چوہان

  



لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنے کی نہیں بلکہ اس کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، صفائی نصف ایمان ہے طہارت اور پاکیزگی سے کرونا وائرس سے بچا جاسکتاہے۔

،کروناوائرس کو شکست حفاظتی اقدامات کے ذریعے ہی دی جا سکتی ہے۔پوری قوم کو جذبے کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا،کرونا ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کو بھی کھوکھلا کر رہا ہے، پوری دنیا کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے اور عالمی وبا بن چکاہے، پورے یورپ میں بھی مکمل لاک ڈان ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ الحمد للہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے اور انشاء اللہ آئندہ چند روز میں یہ مریض بھی صحت یاب ہو کر اپنی معمول کی زندگی کو بسر کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1