ایل ڈی اے کے نئے ڈی جی احمد عزیز نے چارج سنبھال لیا
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کے پیش رو سمیر احمد سید کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ جی اے ڈی لگا دیا گیا- ایل ڈی اے آفس پہنچنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل فارقلیط میر‘کنور اعجاز خلیق رزاقی‘ رانا ٹکا خان اور دیگر افسران نے احمد عزیز تارڑ سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی۔ان افسران نے ڈائریکٹر جنرل کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کے فرائض‘ذمہ داریوں اور طریق کار کے بارے میں بریفنگ بھی دی