تاجر حکومت کی تمام احتیاطی تدابیر کی حمایت کرتے ہیں،سرور عاصم

تاجر حکومت کی تمام احتیاطی تدابیر کی حمایت کرتے ہیں،سرور عاصم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) ہمارادین زندگی کے ہرمعاملے میں رہنمائی کرتاہے چاہے وہ بیماری ہویاغمی خوشی ہو۔ کروناوائرس عالمی وبابن چکی ہے اس سے بے پناہ جانی مالی نقصان ہورہاہے،ہرطرف خوف وہراس کی فضاہے ایسے معاملات میں اسلام کی رہنمائی یہ ہے کہ پریشان ہونے،گھبرانے یاخوف زدہ ہونے کی بجائے اللہ پرتوکل کیاجائے،انجمن تاجران حکومت کی تمام احتیاطی تدابیرکی حمایت کرتی ہے لیکن عبادات کاعمل محدود کرنا درست بات نہیں۔ ان خیالات کااظہار ہادیہ حلیمہ سنٹر اردوبازارانجمن تاجران کے صدر سرور عاصم نے کیا۔انہوں کہا کہ احتیاط اورعلاج سنت رسول ہے۔احتیاطی تدابیر اختیارکرنادرست اقدام ہے لیکن عبادات کاعمل محدودکرنادرست اقدام نہیں ہے۔

اس وقت دنیامیں سب کچھ بندہورہاہے ملکوں میں لاک ڈاؤن ہورہاہے بڑے بڑے شاپنگ مالز،ہوٹلز ائرپورٹ بندہورہے ہیں لیکن توبہ کادروازہ ہر وقت کھلاہے۔اسی دروازے سے ہمیں شفاملنی ہے یہ دروازہ دن رات کھلارہتاہے ضروری ہے کہ ہم اس دروازے پر آئیں۔ کروناوائرس میں گھبرانے اورپریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔کوئی بیماری ایسی نہیں جس کاعلاج نہ ہو۔مسلمان بیمارہوتواس کے گناہ معاف ہوتے،اجرمیں اضافہ ہوتااوراللہ کی قربت حاصل ہوتی ہے۔اسلام ہرحال میں اپنے پیروکاروں کواللہ کی رضاپرراضی رہنے کاحکم دیتاہے۔یہ اسلام کی وہ صفت ہے جودنیاکے کسی دوسرے مذہب میں نہیں پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونابیماری سے بچنے کے لئے جواحتیاطی تدابیربتائی ہیں وہ کافی حدتک وضو سے پوری ہوجاتی ہیں