کوٹ عبدالمالک،ٹرالی پر پڑے ٹرانسفارمر سے راستہ تنگ،شہری پریشان

  کوٹ عبدالمالک،ٹرالی پر پڑے ٹرانسفارمر سے راستہ تنگ،شہری پریشان

  



کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) کوٹ عبدالمالک لیسکوسب ڈویژن کے علاقہ شرقپورخورد میں دربار بابا حافظ محمد کے قریب مین روڈ پر ٹرالی پر رکھے ٹرانسفارمر نے راستے کو 2سال سے بندکر رکھا ہے۔پہلے ہی راستہ تنگ ہے واپڈا سب ڈویژن کوٹ عبدالمالک کے عملہ نے لاپرواہی،غیر ذمہ داری اور فرائض میں کوتاہی کا ثبوت دیتے ہوئے ٹرانسفارمر کو اہل علاقہ کی شکایت کے باوجود کھمبوں کے اوپر نہیں رکھا جسکی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ سماجی و فلاحی تنظیموں نے چیف ایگزیکٹو آفیسرلیسکو مجاہد پرویز چٹھہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر کو فوری طور پر مین راستہ سے اٹھا کر کھمبوں کے اوپر رکھنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1